اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدرعارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا۔ ایوان صدر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ صدر عارف علوی نےامیر قطر کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا۔
.......
/169